عائزہ خان کا بالی ووڈ کے ڈائریکٹر امتیاز علی کے ساتھ کام سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ خان کا بالی ووڈ کے اہم ڈائریکٹر امتیاز علی کے ساتھ کام سے انکار
عائزہ خان کا بالی ووڈ کے اہم ڈائریکٹر امتیاز علی کے ساتھ کام سے انکار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ٹاپ ڈائریکٹر سمجھے جانے والے امتیاز علی کے ساتھ کام سے انکار کردیا ہے جس کا ذکر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق چپکے چپکے کی اداکارہ عائزہ خان اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں گفتگو کے دوران بھارتی ڈائریکٹر امتیاز علی کی جانب سے آفر ٹھکرائے جانے سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی۔

میزبان احسن خان نے کہا میں بھارت میں تھا اور بالی ووڈ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی سے میری ملاقات ہوئی۔ مجھے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کسی لڑکی کو فلم کیلئے سائن کروا دو۔ میں نے پوچھا کون سی لڑکی تو وہ سوچ میں پڑ گئے۔

احسن خان نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ پاکستان میں ایک ہی لڑکی ہے جو بہترین اداکاری کرتی ہے۔ اگر اس سے بات ہوجائے تو میں کسی اور کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔ وہ 2 گھنٹوں تک تصویر تلاش کرتے اور جب دکھائی تو وہ عائزہ خان کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywood Lover (@parizaad888)

سنجے لیلا بھنسالی نے احسن خان سے کہا کہ یہ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ؟ احسن خان کے بیان کے مطابق جب انہوں نے شادی اور بچے کا بتایا تو بھارتی فلم ساز نے کہا کہ وہ میاں اور بچے کو چھوڑ کر آبھی سکے گی یا نہیں۔

اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ مجھے بھارت سے کال آئی اور فلم کے بارے میں بتایا گیا۔ کردار اور کہانی مجھے پسند آئی تاہم میرے ذہن میں یہ خیال تھا کہ پہلے میں کوئی پاکستانی فلم کروں۔اس کے بعد ہی کسی اور ملک کے بارے میں سوچ سکتی ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ریسنگ کار کی ویڈیو تاحال وائرل، ندا یاسر کو خود بھی ہنسی آگئی

Related Posts