آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد دورۂ پاکستان کیلئے تیار، شیڈول جاری کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلین کرکٹ ٹیم 23 سال بعد دورۂ پاکستان کیلئے تیار، شیڈول جاری کردیا گیا
آسٹریلین کرکٹ ٹیم 23 سال بعد دورۂ پاکستان کیلئے تیار، شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور: آسٹریلین کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے کیلئے تیار ہے، آسٹریلوی بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمان کرکٹ ٹیم آئندہ برس مارچ سے اپریل کے دوران پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے دوران ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

شعیب اختر کو ہرجانہ، علی محمد خان نے سرکاری ٹی وی کا اقدام شرمناک قرار دیدیا

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے میچ میں شعیب ملک کی تیز ترین نصف سنچری

 اسکاٹ لینڈ کو شکست، پاکستان گروپ 2میں پہلی پوزیشن پر برقرار

آسٹریلیا نے دورۂ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا۔ آئندہ برس مارچ سے اپریل کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ 1998 کے بعد آسٹریلین ٹیم کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی اقدامات کو بہانہ بناتے ہوئے پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میں اپنی پہلی اور ناقابلِ شکست پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی، میچ میں شعیب ملک نے تیز ترین نصف سنچری اسکور کی۔

 گزشتہ روز شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جس میں 6 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا۔

 

Related Posts