ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آج بھی قسمت آسٹریلیا پر مہربان رہی، آسٹریلیا نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فاتح بن گیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں آج ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی اور خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 172 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی صرف 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے لیکن ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے 92 رنز کی اہم شراکت قائم کرکے میچ نیوزی لیںڈ سے دور لے گئے، دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

دوسری جانب دورہ بھارت کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ڈیرل میچل کو ڈیوڈ کونوے کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ڈیوڈ کونوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں زخمی ہوئے، ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں ٹم سیفرٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

کونوے کو چوٹ اس وقت لگی تھی جب انہوں نے ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں آؤٹ ہونے کے فوراً بعد اپنے بلے پر مکا مارا تھا اور اس کے بعد کیے گئے ایکسرے میں ان کے دائیں ہاتھ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے پر تنقید، حسن علی کا ردِ عمل سامنے آگیا

کیوی کوچ کا کونوے کی انجری پر کہنا تھا کہ یہ میدان پر ایک بہت ہی معصوم سا ردعمل تھا، یقینا انجری میں بدقسمتی کا عنصر موجود ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے کانپور میں ہو گا۔

Related Posts