عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ، منتظمین ٹکٹوں کے کروڑوں ہڑپ کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ، منتظمین ٹکٹوں کے کروڑوں ہڑپ کرگئے
عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ، منتظمین ٹکٹوں کے کروڑوں ہڑپ کرگئے

کراچی: شہر قائد میں گلوکارعاطف اسلم کے نام پر منعقد ہونے والا شو منسوخ، مہنگے ٹکٹ خریدنے والے لُٹ گئے،منتظمین نے عاطف اسلم کے نام پر کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں واقع شہید بے نظیر بھٹو پارک میں مبینہ غیر قانونی طور پر ایک کمرشل شو کی غیر قانونی اجازت دی گئی تھی جس پر ذرائع ابلاغ نے کسی پبلک مقام پر کمرشل شو پر پابندی کے باوجود شو منعقد کرنے اور اس کی غیر قانونی اجازت دینے کی خبر شائع کی تھی۔

جس کا اعلیٰ سطح پر نوٹس لیا گیا تھا،شو کے ٹکٹ بھی فروخت ہور ہے تھے اور ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار سے 15 سو مقرر تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے نام پر اس شو کی اشتہاری مہم چلائی گئی، جبکہ عاطف اسلم کے نام پر ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری تھی۔

اس کنسرٹ کے انعقاد کی اجازت ادارہ ترقیات کراچی نے دی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہد پارک کلفٹن میں اس کنسرٹ کے انعقاد کے لیے صرف 4 لاکھ روپے کے ڈی اے کو ملے تھے۔جبکہ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس اجازت نامے کے اجراء کے لیے کے ڈی اے محکمہ باغات کے افسران نے بھی مبینہ طور پر بھاری نذرانہ وصول کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کسی بھی پارک یا پبلک مقام پر کمرشل کام پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے، تاہم شہر قائد میں کے ڈی اے سمیت کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے باغات میں اکثر کمرشل شو، شادیاں، اور یگر تقریبات منعقد ہوتی رہتی ہیں۔

اس حوالے سے عاطف اسلم شو کے منتظمین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگران کا موقف نہ مل سکا،تاہم جب بھی شو کے منتظمین اس حوالے سے موقف دینا چاہیں گے ادارہ ان کا موقف بھی شائع کرے گا۔

Related Posts