چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی
چینی کی قیمت بڑھتے ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی

اسلام آباد:چینی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی موٹی چینی دکانوں سے غائب ہونے لگی ہے، بازاروں میں باریک پاؤڈر نما درآمدی چینی 90 سے100 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

شہریوں کے مطابق باریک چینی کسی کام کی نہیں،جہاں 6 چمچوں سے کام بن جاتا تھا وہاں باریک چینی کے 12 چمچے ڈالنا پڑتے ہیں۔ملتان اور لاہور کے پرچون بازاروں میں مقامی چینی کی فروخت بند ہوگئی ہے۔

لاہور میں باغبان پورہ،غلہ منڈی،کاہنہ غلہ منڈی اور اکبری غلہ منڈی میں مقامی چینی موجود نہیں تاہم مخصوص دکانوں پر سرکاری درآمدی چینی 90 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

ملتان میں ہول سیل مارکیٹ میں باریک چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں موٹی چینی کا ریٹ 125 سے130 روپے کلو ہے۔

کوئٹہ میں 4 روز میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 47 روپیکا اضافہ ہوا ہے، ایک کلو چینی 5 روپے کے اضافے کے بعد 160روپے کی ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں بھی چینی 150 روپے کلو میں دستیاب ہے، ریٹیل میں چینی 148 سے 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں 15ہزار ٹن چینی کی ضرورت، ایک لاکھ ٹن موجود ہے، مزمل اسلم

جبکہ میرپور آزاد کشمیر میں ریٹیل میں چینی 150 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔پشاور سمیت پورے صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ چند روز میں چینی کی قیمتیں بڑھ جانے پر شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts