پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے بحرین کی کنگ حمد یونیورسٹی اسپتال کے کمانڈر کی ملاقات ہوئی،اس موقع پر افغانستان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہاگیا۔
ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور،صحت اور کورونا کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی،جس پر معززمہمان نے کورونا پر قابو پانے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ کوتعلقات قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،مضبوط دفاع،سفارتی واقتصادی تعلقات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے،وزیراعظم عمران خان
ودسری جانب معززمہمان کی جانب سے افغان کی صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردارکی بھی تعریف کی گئی۔