ڈیرہ اسماعیل خان :عوامی نیشنل پارٹی کے ایک سینئر رہنما اور ڈیرہ اسماعیل خان شہر کی میئر شپ کے امیدوار کو ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے عمر خطاب شیرانی کو ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر نشانہ بنایا۔
عمر خطاب بلدیاتی انتخابات میں ڈی آئی خان سٹی میئر شپ کے امیدوار تھے جس کا پہلا مرحلہ کل ہوگا جبکہ واقعہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں میئر شپ کا انتخاب ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:انسداددہشت گردی عدالت کراچی نے پروین رحمان قتل کیس کافیصلہ سنادیا