انوشے عباسی کی سفید لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انوشے عباسی کی سفید لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
انوشے عباسی کی سفید لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورومعروف اداکارہ انوشے عباسی کی سفید لباس میں خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، تصاویر کے ہمراہ انہوں نے ایک مختصر ویڈیو بھی مداحوں سے شیئر کی۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ انوشے عباسی نے آل وائٹ لکھ کر مداحوں پر واضح کیا کہ ان کی تمام تصاویر سفید لباس میں ہیں۔ انوشے کی شیئر کی گئی 3 تصاویر اور ایک مختصر ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ٹوٹا ہوا پر، بہکاوا، پیارے افضل اور غلطی سمیت متعدد ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی انوشے عباسی کی  انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو کو 1 روز میں 6 ہزار 671 سوشل میڈیا صارفین نے پسندیدگی کی سند عطا کردی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ انوشے عباسی کو مداحوں نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف قرار دے دیا۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی تصویر رواں برس جون کے دوران شیئر کی جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے، بعض مداحوں نے انوشے عباسی کو کترینہ کیف بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: انوشے عباسی کو مداحوں نے پاکستانی کترینہ کیف قرار دے دیا

Related Posts