اے این ایف کی کارروائی، 4کلوگرام ہیروئن بحرین لے جانے کی کوشش ناکام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائی، 4کلوگرام ہیروئن بحرین لے جانے کی کوشش ناکام
اے این ایف کی کارروائی، 4کلوگرام ہیروئن بحرین لے جانے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 4 کلو گرام ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ خیبر پختونخوا کے رہائشی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس ریجنل ڈائریکٹریٹ نارتھ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے اسلام آباد ائیرپورٹ سے ایک شخص کو ڈرگ ٹریفکنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ ملزم علی مت خان خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کا رہائشی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحقیقاتی اداروں کی دمام جانے والی پرواز میں کارروائی، بھاری منشیات برآمد

کراچی، میمن گوٹھ سے منشیات فروش خاتون اور اسٹریٹ کریمنل گرفتار

اے این ایف کے مطابق علی مت فلائٹ نمبر جی ایف 771 کے ذریعے پاکستان سے بحرین جارہا تھا۔ اس کے سامان میں 4 ہزار 200 گرام ہیروئن چالاکی کے ساتھ بیگ کی تہہ میں چھپائی گئی تھی جسے اے این ایف حکام نے برآمد کر لیا۔

 ملزم کے خلاف سی این ایس ایکٹ 1971 کے تحت متعلقہ اے این ایف پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ہیروئن کی برآمدگی کے کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

آج سے 8 روز قبل اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی کھیپ سے 4 کلو منشیات پکڑ کر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کی ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام

Related Posts