ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب 22 کروڑ ڈالر کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 72 کروڑ 72 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتے میں پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب 20 کروڑ موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 33 کروڑ 81 لاکھ ڈالر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلوی بینک نے کرپٹو کرنسی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 14 جولائی تک 4 ارب 22 کروڑ 68 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں، گزشتہ ہفتےاسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا۔

Related Posts