افغانستان سے غیر ملکیوں کو لے کر امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان سے غیر ملکیوں کو لے کر امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
افغانستان سے غیر ملکیوں کو لے کر امریکی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد:افغانستان سے انخلا کے مسافروں کو لے کر امریکن ایئر فورس کی پرواز کابل سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یو ایس ایئر فورس کی پرواز FEVER11 افغانستان سے غیر ملکی باشندوں اور افغانی شہریوں کو لے کر کابل سے روانہ ہوئی۔

افغانستان سے انخلا کے مشن پر مامور خصوصی امریکی طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد امریکی ایئر فورس کا یہ پہلا طیارہ ہے جو پاکستان آیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کے ذریعے ان مسافروں کو پاکستان لایا گیا ہے جو مختصر مدت کیلئے اسلام آباد قیام کریں گے،جس کے بعد انہیں امریکا کی طرف سے متعین کی گئی نئی منزل پر روانہ کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کابل ایئر پورٹ کے نزدیک راکٹ حملے میں 2افراد ہلاک، 3زخمی

پاکستانی حکام کے مطابق ان مسافروں کو اسلام آباد آمد پر مختصر مدت کے پاکستانی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ویزوں کی مدت پوری ہونے سے قبل ہی وہ اسلام آباد سے روانہ ہوجائیں گے۔

Related Posts