بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اوردہائیوں تک ایک کے بعد ایک ہٹ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے امیتابھ بچن نے زندگی کی 79بہاریں دیکھ لیں جن کا شمار آج بھی بھارت کی فلمی صنعت کے مشہور ترین فنکاروں میں کیاجاتا ہے۔
امیتابھ بچن 11اکتوبر 1942 کے روز بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ سن 70 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری پر چھائے اور 80 اور 90 کی دہائی تک مقبول ترین فلموں کی جان سمجھے جاتے رہے۔ آخری بار انہیں عمران ہاشمی کے ہمراہ فلم چہرے میں دیکھا گیا اور 2022 میں بھی ان کی 2 فلمیں منظرِ عام پر آنے والی ہیں۔
محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کو کسی نے انصاف نہیں دیا۔اقرار الحسن
حلیمہ سلطان پاکستان میں گوگل پر ٹاپ ٹین سرچنگ میں شامل
دلیپ کمار کے بعد اگر کسی بھارتی فنکار کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ سراہا گیا ہے تو وہ امیتابھ بچن ہے جس کی آواز، انداز اور خاص طور پر اینگری ینگ مین کے کردار میں بے مثال اداکاری کو ہر دور میں فقید المثال شہرت ملی۔انہوں نے ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کی میزبانی بھی کی جس میں انہیں بے حد سراہا گیا۔
بعض فلموں میں امیتابھ بچن نے پلے بیک سنگر کے طور پر گانے بھی گائے تاہم اداکاری 79سالہ امیتابھ بچن کا سب سے اہم میدان ہے جس میں امیتابھ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ہر فنکار سے زیادہ بہترین اداکار کے طور پر ایوارڈز کیلئے نامزد ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ 1984 سے 1987 تک امیتابھ بچن بھارت کے پارلیمانی رکن بھی رہے۔
جیابچن سے امیتابھ بچن کے دو بچے شوئیتا نندا اور ابھیشیک بچن پیدا ہوئے۔ ان کی بہو اور بیٹا دونوں کو بالی ووڈ کا صفِ اول کا اداکار سمجھا جاتا ہے۔ 40 سال سے زائد فلمی کیرئیر میں امیتابھ بچن نے 12 فلم فیئر ایوارڈز جیت کر جو ریکارڈ قائم کیا ہے، وہ آج تک ٹوٹ نہیں سکا۔ ان کی مشہور فلموں میں شعلے، لاوارث، اگنی پتھ اور خدا گواہ شامل ہیں۔