امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر لاس اینجلس میں گر کر تباہ ہوگیا، عملے کے5افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر لاس اینجلس میں گر کر تباہ ہوگیا، عملے کے5افراد ہلاک
امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر لاس اینجلس میں گر کر تباہ ہوگیا، عملے کے5افراد ہلاک

واشنگٹن ڈی سی: امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر لاس اینجلس میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں بحری عملے کے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نیوی نے فوجی ہیلی کاپٹر پر سوار 5 بحریہ اہلکاروں کو مردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کا شکار ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ

حادثے کی وجوہات کا تعین تاحال نہیں کیا جاسکا۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے پر تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے کے ممکنہ ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران ٹریننگ ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی مگ 21 طیارہ ٹریننگ کی پرواز پر تھا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طیارے کواگست کے دوران فضائیہ اکیڈمی کے قریب حادثہ پیش آیا، بھارتی فضائیہ نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران ٹریننگ گر کر تباہ

قبل ازیں پاک فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جہلم کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 پاک فوج کے مشاک طیارے کو اگست کے دوسرے ہفتے کے دوران تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آگیا جو چھمالہ کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران جہلم کے قریب گر کر تباہ 

Related Posts