واشنگٹن: امریکی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ملبے کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی طیارہ بحیرۂ آرکٹک میں گر کر تباہ ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ طیارے پر 4 افراد سوار تھے۔
تبریز میں ایرانی جنگی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 3 افراد جاں بحق
عالمی میڈیا کے مطابق وی 22او سپرے طیارہ ناروے میں نیٹو کی جنگی مشقوں میں شامل ہوا تھا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ خراب موسم کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔ طیارے پر سوار افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایران کے شمال مغربی علاقے میں ایرانی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
گزشتہ ماہ رات گئے ایران میں جنگی طیارہ گرنے کے نتیجے میں ایک پیدل چلنے والا شہری اور 2 پائلٹس جاں بحق ہوئے۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا۔