قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا اگست میں شادی کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imad Wasim
Imad Wasim

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عماد وسیم نے اگست میں شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عماد وسیم پاکستان میں رہنے والی برطانوی نژاد ثانیہ اشفاق سے 26 اگست کو اسلام آباد میں شادی کریں گے۔

 حالیہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے عماد وسیم  اور ان کی ہونے والی دلہن لندن میں ملے اور ایک دوسرے سے شناسائی حاصل کی۔

عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے لیے کرکٹ سے کچھ ہفتے دور رہیں گے اور شادی کے بعد دوبارہ میدان کا رُخ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کرکٹر حسن علی بھی بھارت سے تعلق رکھنے والی شامیہ آرزو سے شادی کا اعلان کرچکے ہیں اور ان کے لیے گوجرانوالہ میں ایک گھر بھی خرید چکے ہیں۔ 

Related Posts