اسلام آباد: وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں جو ماڈرن اور ترقی پسند ملک ہو اور اسلامی دنیا کو لیڈ کرے، ہمارے تمام تر اقدامات قائداعظم کی سوچ کے عکاس ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے قائداعظم محمد علی جناح ؒکی سالگرہ اور کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے خواہاں تھے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا وژن دیا، پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے نام پر بنا۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نیا پاکستان کی بات کرتے ہیں یہ وہی خواب ہے جو علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور قائداعظم محمد علی جناح نے پایہ تکمیل کو پہنچایا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قائداعظم کے مشن کی نگہبانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ایسا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں جو ماڈرن اور ترقی پسند ملک ہو اور اسلامی دنیا کو لیڈ کرے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام تر اقدامات قائداعظم کی سوچ کے عکاس ہیں، یہی وہ پاکستان ہے جس کے لئے پاکستان تحریک انصاف جدوجہد کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے پی ٹی آئی کی نئی تنظیم سازی کااعلان کردیا