اسلام آباد: وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تنقیدی بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر منافقت کے چہرے دیکھنے ہوں تو ن لیگ کی قیادت دیکھو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ ان کے ابو (نواز شریف) لندن چھٹیوں پر گئے ہیں؟
کراچی سے خیبر تک پاکستان کی جیت کا جشن جاری، آرمی چیف کی مبارکباد
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اگر منافقت کے چہرے دیکھنے ہوں تو ن لیگ کی قیادت دیکھ لو۔ واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے بیان دیا کہ وزیر اعظم مہنگائی کے بعد ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔
اور ان کے ابو لندن چھٹیوں پہ گۓ ہیں؟
اگرُ منافقت کے چہرے دیکھنے ہوں، تو ن لیگ کی قیادت کو دیکھ لو!https://t.co/sDUWF53bki
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) October 25, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دورۂ سعودی عرب کے دوران کرکٹ میچ دیکھنے والے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں اور ان کو دیکھو۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین اور دیگر کے ہمراہ کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تنقید کے نشتر برسائے۔
مزید پڑھیں: عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں اور ان کو دیکھو۔مریم نواز کی وزیراعظم پر تنقید