کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی سے کئی سیکٹر جڑے ہوئے ہیں،کورونا وبا کی وجہ سے شپنگ کمپنی کو نقصان پہنچا،یورپی یونین پاکستانی سی فیریرز کے ویزوں کے اجراء کو آسان بنائے،فشریز کو جدید فشنگ ہاربر اور فش پراسیس یونٹ بنا کر دیں گے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں ورلڈ میری ٹائم ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی سے کئی سیکٹر جڑے ہوئے ہیں،کئی ادارے نیشنلائزیشن میں آکر تباہ ہوچکے ہیں،ہم نے کامیاب ماہی گیر پروگرام شروع کیا ہے، ماہی گیروں کی ترقی کے لیے انہیں آسان قسطوں پر قرض فراہم کیا جائے گا۔
کورونا وباء کی وجہ سے شپنگ کمپنی کو نقصان پہنچا ہے،کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا سامنا بھی رہا،یورپی یونین پاکستانی سی فیریرز کے ویزوں کے اجراء کو آسان بنائے،یورپی یونین کے سفیر کو خط ارسال کیا ہے،نادرا کے تعاون سے 95 سی فریئرز کو ڈیجیٹل شناخت جاری کردیئے ہیں۔
مزید پڑھیں:بلیو اکانومی کیا ہے اور پاکستان اس سے کیسے فائدہ اٹھاسکتا ہے ؟