بیٹی کو عصمت دری کی دھمکیاں، علی ظفر کا ویرات کوہلی سے اظہارِ یکجہتی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی کو عصمت دری کی دھمکیاں، علی ظفر کا ویرات کوہلی سے اظہارِ یکجہتی
بیٹی کو عصمت دری کی دھمکیاں، علی ظفر کا ویرات کوہلی سے اظہارِ یکجہتی

طیفا اِن ٹربل سمیت مختلف پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار علی ظفر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو عصمت دری کی دھمکیاں دئیے جانے پر ان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا کہ زندگی میں ہم سب کیلئے اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں اور یہی کرکٹ کے کھلاڑیوں اور ٹیموں کا حال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

منال خان نے اپنی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، عوام کی شدید تنقید

ترکی میں پاکستانی ستاروں سے سجی آئی پی پی اے ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب

ٹوئٹر پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ بھارتی کپتان کمال کے کھلاڑی ہیں اور ویرات کوہلی  کی عزت کی جانی چاہئے۔ کسی بھی کھلاڑی یا ٹیم کی ذاتیات کو نشانہ بنا کر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی یا ٹیم اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی تعصب کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔ مذاق اور تفریح اپنی جگہ لیکن گفتگو اچھی اور حوصلہ افزاء ہونی چاہئے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران مسلسل 2 میچز ہارنے کے بعد بھارت کے شدت پسند شہری تلملا گئے۔ مسلمان بالر محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ویرات کوہلی نے ان کی حمایت کی۔

بھارتی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کسی سے مذہبی بنیاد پر نفرت قابلِ افسوس ہے، محمد شامی کی 200فیصد حمایت کرتے ہیں جس پر شدت پسندوں نے ویرات کوہلی کو ان کی 10 ماہ کی بیٹی سے ریپ کی دھمکی دی۔ 

Related Posts