علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلیٰ بلوچستان تعینات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ: گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے علی مردان ڈومکی کے نگران وزیراعلیٰ تقرر کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے 3 دنوں تک متعدد ملاقاتوں میں بھی نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس گیا۔

پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ طور پر علی مردان ڈومکی کو نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کردیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے علی مردان ڈومکی کے بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی سمری پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی حلف برداری جلد ہوگی۔

میر علی مردان ڈومکی کون ہیں؟

نامزد نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سابق ضلع ناظم سبی رہے ہیں، وہ سابق وزیر مملکت میر دوستین خان ڈومکی کے بھائی ہیں جب کہ علی مردان ڈومکی غیر متنازعہ قبائلی اور سیاسی حیثیت رکھتے ہیں۔

علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے، وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں جو 13 اکتوبر 1972 میں پیدا ہوئے۔

Related Posts