مشہور کامیڈین علی گل پیر نے حال ہی میں ایس او پیز کی پیروی کرنے کے حوالے سے پپی جپھی نہ ڈالنے کے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ایک پیروڈی ویڈیو بنادی ہے۔
علی گل پیر پیروڈی کیلئے مشہور ہیں اور اکثر مشہور شخصیات کی پیروڈی بناتے ہیں جبکہ اب انہوں نے ایک نئی ویڈیو بنائی ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب ک معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے بیان پر پیروڈی بنائی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کے جس بیان پر علی گُل پیر کی جانب سے پیروڈی بنائی گئی ہے اُس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ’عید سادگی سے منائیں، اس عید پر نہ دعوتیں ہوں گی اور نہ ہی عید ملن پارٹیاں ہوں گی، اس بار عید کی روایتی جھپیاں اور پپیاں بھی نہیں ہوں گی۔‘