احسن اور منال کا انتہائی مہنگا ہنی مون، یومیہ لاکھوں خرچ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ahsan and Manal's honeymoon

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے احسن محسن اکرام اور منال خان کے ہنی مون پر ایک یومیہ خرچ لاکھوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔

شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے ہنی مون کیلئے مالدیپ جانے کا فیصلہ کیا تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی قیام گاہ کا یومیہ کرایہ 3 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بعد پہلی بار دیارِ غیر کے دورے پر نکلے ہیں۔ مالدیپ کی سیر کے دوران سوشل میڈیا پردونوں اداکاروں کو ایک ساتھ مختلف تفریحی سرگرمیوں میں مصروف دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:
مالدیپ کی سیر، احسن اور منال کی نئی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے

منال اور احسن محسن اکرام کی تصویر پر میمز سوشل میڈیا پر وائرل

اس سے قبل مالدیپ میں احسن محسن اکرام نے نیلے پانیوں کے درمیان کھڑے ہو کر رقص بھی کیا۔ معروف فنکار کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مستقبل کی زندگی کے متعلق کچھ نہیں جانتے، اس لیے حال کا لطف اٹھائیں اور زندگی کے ہر لمحے کو خوشی سے گزاریں۔

سیر و تفریح کے علاوہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنی دیگر سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی مداحوں سے شیئر کیں۔ ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احسن محسن نے اسے جنت میں لنچ کا عنوان دے دیا۔

Related Posts