کابل: طالبان نے افغانستان میں قبضے کے بعد ایک بار پھر خواتین کو مجاہدین کیساتھ شادی کیلئے مجبور کرنا شروع کردیا، طالبان نے متعلقہ علاقوں میں 15 سال سے زائد عمراور بیوہ خواتین کی لسٹ مانگ لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک لیٹر کے مطابق طالبان نے فرمان جاری کیا ہے کہ علاقے میں موجود 15 سال سے زائد عمراور بیوہ خواتین کا ان مجاہدین کے ساتھ نکاح کیا جائے گا جو اللہ کی راہ میں لڑ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ فرمان مقامی طالبان کے گروپس کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تاہم افغان طالبان کی مرکزی قیادت نے اس فرمان سے لاعلمی اور لا تعلقی کا اظہار کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق یہ فرمان مقامی طالبان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کی تصدیق بھی کی گئی ہے اور اس کی مد میں علاقے میں لڑکیوں کی فہرست بھی مانگ لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ میں نوجوان افغان نسل سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور اب خواتین خوف کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں:طالبان کا افغانستان کے سیکڑوں علاقوں پر قبضہ، اشرف غنی کہاں حکومت کرینگے؟