کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بدترین ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا، شہر میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ سٹی وارڈن کو بھی فعال کرنے کی ہدایات۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شہریوں کا ٹریفک جام میں پھنس جانے کے باعث جو وقت ضائع ہوتا ہے اسے بچایا جایا۔کے ایم سی افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں متعلقہ حکام کو سخت ہدایات دی گئیں۔
سٹی وارڈن کے حوالے سے ہدایات دی گئیں کہ سٹی وارڈن کی شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی جائے، انہوں نے کہا کہ شہر میں دورے کے دوران سٹی وارڈن کی تعیناتی کو خود چیک کروں گا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سٹی وارڈن شہریوں کو سڑکوں پر نظر آنے چاہیے اور ان کی کارکردگی مثالی ہونی چاہیے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی