اداکارعدنان صدیقی نے بھارتیوں کو قوت برداشت بڑھانے کا مشورہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارعدنان صدیقی نے بھارتیوں کو قوت برداشت بڑھانے کا مشورہ دے دیا
اداکارعدنان صدیقی نے بھارتیوں کو قوت برداشت بڑھانے کا مشورہ دے دیا

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت اداکارعدنان صدیقی نے بھارتیوں کو اپنا برداشت کا لیول بڑھانے کا مشورہ دے دیا۔ 

عدنان صدیقی نے حال ہی میں اداکارہ میرا سیٹھی کے آن لائن شومیں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتیوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیوں اپنا برداشت کا لیول بڑھاؤ۔

میزبان میرا سیٹھی نے عدنان صدیقی سے سوال کیا کہ ہمارے یہاں 30 سال کی عمرکے بعد اداکاراؤں کو مرکزی کرداروں کی جگہ بھابھی یا ساس کے کردار کیوں دیئے جاتے ہیں جبکہ مرد اداکاروں کے ساتھ ایسا نہیں ہے وہ بڑی عمر میں بھی ہیرو ہی آرہے ہوتے ہیں آپ بھی ابھی تک مرکزی کردارمیں آرہے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے مذاقاً کہا میں خود کو ویمپائر کہتا ہوں (ویمپائر ایک تخلیقی کردارہے جس کی عمرنہیں بڑھتی)۔

بعد ازاں عدنان صدیقی نے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا یہ المیہ صرف برصغیرمیں ہی ہے۔ اگر آپ ہالی ووڈ یا پھرایرانی فلم انڈسٹری دیکھ لیں وہاں ایسا نہیں ہوتا۔ لیکن پاکستان اور بھارت میں ایک خاص عمر کے بعد ہیروئنوں کو ’’باجی‘‘ بنا دیتے ہیں۔ یہ بہت غلط ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ہونا چاہئے۔

انٹرویوکے دوران عدنان صدیقی نے بالی ووڈ میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے فلم ’’موم ‘‘ کے سیٹ پرسری دیوی سے سب سے پہلے ان کے شوہر بونی کپورنے ملوایا تھا وہ اپنی بیوی کو ’’میم‘‘ کہتے تھے شاید عزت میں کہتے تھے۔ اور انہوں نے سری دیوی سے کہا تھا میم یہ عدنان صدیقی ہیں۔ سری دیوی مجھ سے بہت گرمجوشی سے ملی تھیں۔

بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پرلگنے والی پابندی پربات کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے کہا ایک زمانہ تھا جب بھارتی فنکارپاکستان آیا کرتے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان کلچرل ایکسچینج پروگرام ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب بھارتیوں کی جانب سے پاکستانیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے تھا کیونکہ سیاست اور فنون لطیفہ دو الگ چیزیں ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا اگر برداشت کی بات کریں تو ہم پاکستانیوں میں برداشت کا لیول بھارتیوں سے زیادہ ہے۔ کیونکہ پابندی ان کی طرف سے لگائی گئی ہماری طرف سے نہیں۔ یہاں تک کہ اگر دونوں ممالک کے فنکار ویڈیو کال پر بات کرتے ہیں تو اس پر بھی بھارتیوں کی طرف سے پابندی عائد کردی گئی۔ عدنان صدیقی نے بھارتیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ’’بھارت والوں اپنا برداشت کا لیول تھوڑا سابڑھاؤ۔‘‘

اداکار عدنان صدیقی نے مزید کہا وہ اگر مستقبل میں کوئی فلم بنائیں گے تو وہ جیمز بانڈ یا عمران سیریزکی طرح کی فلم ہوگی جس میں وہ ایجنٹ کا کردار خود کرنا چاہیں گے۔ کیونکہ انہیں ایڈونچرز فلمیں بہت پسند ہیں۔

Related Posts