چٹاگانگ: میزبان ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتےہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے عابد علی نے شاندار سنچری اسکور کر لی جبکہ 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے دوران پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے آغاز پر عابد علی نے 93 جبکہ عبداللہ شفیق نے 52 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔
کورونا کی نئی قسم کا خوف، ویمنزکرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر ملتوی
پہلا ٹیسٹ،بنگلہ دیش کے خلاف حسن علی کی 5 وکٹیں، پاکستان کے 145 رنز
میزبان ٹیم کے تاج الاسلام نے پہلے ہی اوور میں عبداللہ شفیق کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی رنز میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
بابر اعظم کو مہدی حسن مرزا نے 10 رنز پر بولڈ کردیا تاہم عابد علی نے ہمت نہیں ہاری اور شاندار بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے سنچری مکمل کر لی۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ لٹن داس سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے تاہم مشفق الرحمان نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر آؤٹ ہوگئے۔
حسن علی نے میزبان ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ پاکستان کی پہلی اننگز کا کھیل تاحال جاری ہے۔ 84 اوورز میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 193رنز اسکور کیے۔
عابد علی 121 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ فواد عالم 15 گیندوں پر 8رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان عابد علی کے ہمراہ وکٹ پر موجود ہیں۔ رضوان نے 17 گیندوں پر اب تک 1 ہی اسکور کیا ہے تاہم پہلی اننگز کا کھیل جاری ہے۔