اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ ڈینیل کی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ ڈینیل کی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی تعریف
اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ ڈینیل کی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی تعریف

جوہانسبرنگ:جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ ڈینیل نے بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی تعریف کرتے ہوئے انہیں انتہائی اچھے دل کی مالک قرار دیا۔

اے بی ڈویلیئرز کی اہلیہ کے مداحوں نے ان سے انسٹاگرام پر دلچسپ سوالات پوچھے، ان سوالوں میں سے ایک سوال یہ بھی کیا گیا کہ کیا آپ اور انوشکا شرما ایک دوسرے سے ملاقات کرتی ہیں؟

ڈینیل ڈویلیئرز نے اپنی اور انوشکا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے جواب دیا کہ انوشکا بہترین اور اچھا دل رکھنے والے انسانوں میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ایک ملک میں نہیں رہتے لیکن اگر ایسا ہوتا تو ہم ضرور ملتے۔اداکارہ اور کرکٹر کی اہلیہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں کو اپنے بچوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے قومی فاسٹ بولر حسن علی کو مین پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کردیا

Related Posts