ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے متحدہ عرب امارات کی مختلف ہول سیل فش مارکیٹوں کا دورہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے دبئی، اجمان اورابوظہبی کی فش مارکیٹوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ابوظہبی فش مارکیٹ کے چیئرمین نے کراچی فش ہاربر میں نیو فش لینڈنگ مارکیٹ بنانے کی زاہد ابراہیم بھٹی کی خواہش کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:
‘کیرالہ اسٹوری’ کے بعد نئی اسلام مخالف بھارتی فلم ’72 حوریں’ ریلیز کیلئے تیار
ابو ظہبی فش مارکیٹ کے چیئرمین نے زاہد ابراہیم بھٹی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ دونوں نے مستقبل میں ایکسپورٹ کو مزید بڑھانے اور مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
ایڈمنسٹریٹر فشر مینز کو آپریٹو سوسائٹی زاہد ابراہیم بھٹی نے کہا کہ ماہی گیروں کے لئے کراچی فش مارکیٹ کویورپ، امریکا اور یو اے ای کی طرز پر انٹر نیشنل مارکیٹ بنائیں گے جس کا سنگ بنیاد بہت جلد پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت رکھے گی، منصوبے کی تکمیل کے بعد ماہی گیروں، اسٹیک ہولڈرز اور وطن عزیز کومالی فائدہ ہوگا۔