اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جوتے سے حملہ کیا گیا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد واپس جاتے ہوئے پیش آیا، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی جانب سے جوتا مارا گیا جو جو گاڑی کی ونڈ اسکرین پر لگا۔
رانا ثنا اللہ اسمبلی سے روانہ ہو رہے تھے تو کسی نے جوتا مار دیا جو انکی گاڑی کی ونڈ سکرین پر لگا pic.twitter.com/7Dyf5Kive9
— Hassan Hafeez (@hassanarynews) January 10, 2023
ذرائع کے مطابق جوتا مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راشد حفیظ کے ڈرائیور نے پھینکا۔
مذکورہ واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے، ڈرائیور نے ایک لمحے کیلئے گاڑی روکی اور پھر آگے کی جانب گاڑی کو بڑھا دیا۔