قصور: پنجاب میں لاقانونیت،پتوکی میں شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں نے چوری کا الزام لگا کر غریب پاپڑ فروش کو ماردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
افسوسناک واقعہ پتوکی کے الجنت شادی ہال میں پیش آیا، شادی میں آئے افراد نے چوری کے الزام میں پاپڑ بیچنے والے غریب مزدور پر بہیمانہ تشددکیا جس سے جاگوالہ چک نمبر 4 کا رہائشی 50 سالہ شخص محمد اشرف سلطان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اشرف پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا آج پتوکی میں شادی ہال میں پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تشدد سے موقعہ پر ہلاک ہو گیا
مگر اصل ظلم اوردرد ناک بات کہ اس کی لاش ہال میں پڑی تھی اور لوگ کھانا کھا رہے تھےانسانی جان کی یہ قیمت ہے
بے حسی کا اندازہ لگائیں pic.twitter.com/PO44JA6t0C— Hoorain Pervaiz (@HoorainPervaiz1) March 21, 2022
عینی شاہدین کے مطابق غریب مزدور پاپڑ فروخت کرنے کے لئے شادی ہال کے باہر موجود تھا کہ منیجراور دیگر افراد نے جیب کاٹنے کا الزام لگا کر تشدد کیااورمار کر ہال میں ہی پھینک دیا۔ لاش میرج ہال کے درمیان میں پڑرہی جبکہ شادی میں آئے افراد مزے سے شادی کا کھانا کھاتے رہے۔
مزید پڑھیں:لاہور میں رئیس شخص نے غریب غبارہ فروش بچے پر کتا چھوڑدیا، بچہ لہولہان