کراچی: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے ڈیل ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، مارکیٹ کھلتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر 2 ہزار 231 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 683 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
جاپان کے دورے کا مقصد تجارت کو فروغ دینا ہے، بلاول بھٹو
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کے باعث کاروبار روک دیا گیا، 5 فی صد اپر کیپ میکانزم کی وجہ سے ٹریڈنگ روکی گئی، کیونکہ یہ قانون ہے کہ اگر ایک خاص فیصد تک مارکیٹ میں کمی ہو یا بڑھے تو ایک گھنٹے کیلئے کاروبار معطل کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔