معمولی موبائل کی خاطر دوست نے دوست کی جان لے لی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشتعل شخص نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرکے خودکشی کرلی
مشتعل شخص نے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرکے خودکشی کرلی

کراچی:شہر قائد کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں دوست نے موبائل فون کے لیے دوست کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ 16ستمبر کو پیش آیا۔

پولیس نے دعوی کیا ہے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد کرلئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو سر پر وزنی چیز کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے دوست سے26 ہزار میں موبائل خریدا اور8 ہزار کی ادائیگی کی تھی۔پولیس کے مطابق دوست مسلسل رقم کا تقاضا کر رہا تھا کہ، پیسے واپس دو یا موبائل واپس کرو۔

ملزم نے اپنے دوست کے سر پر بھاری چیز سے وار کیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ 16 ستمبر 2021 کو بیس سالہ گل محمد ولد شاہد علی کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔

مقتول کے ورثا نے قتل کا مقدمہ نمبر 397/2021 نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کرایا تھا۔ پولیس نے قتل کے واقعے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم محمد اعجاز سے مقتول گل محمد کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ قاتل مقتول کا دوست تھا اور محض چند ہزار کے موبائل کیلئے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: لڑکی کے معاملے پر جھگڑا، 15سالہ ملزم کے ہاتھوں 14سالہ لڑکا قتل

Related Posts