نوکری کا جھانسہ دیکر 17سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزم گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، 3ملزمان گرفتار
آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی، 3ملزمان گرفتار

راولپنڈی: ایک اور حوا کی بیٹی جنسی درندگی کا نشانہ بن گئی، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے فیض آباد میں نوکری کا جھانسہ دیکر 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فیض آباد کے مقامی ہوٹل سے پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر17 سالہ لڑکی کی جانب سے مدد کے لیے کال ملنے پر ایس ایچ او نیوٹاؤن انسپکٹر مرزا جاوید اقبال نے ٹیم کے ساتھ بروقت رسپانڈ کیا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتادیا کہ لطیف نامی شخص نے ملازمت دلانے کے لیے قصورسے بلوایا اور ملازمت دلانے کا جھانسہ دیکر مبینہ زیادتی کانشانہ بناڈالا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نصف گھنٹے کے دوران ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ ہوٹل میں بغیر تصدیق کمرہ کرائے پر دینے پر ظفر نامی ہوٹل منیجرکوبھی گرفتارکرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں 2 لڑکیاں اغواء، ملزمان نے فیکٹری میں لیجاکر عزت لوٹ لی

پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جبکہ ہوٹل منیجر کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی راول ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

Related Posts