افغان صوبے لوگار میں چیک پوسٹ پر حملہ، 9 اہلکار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان صوبے لوگار میں چیک پوسٹ پر حملہ، 9 اہلکار ہلاک
افغان صوبے لوگار میں چیک پوسٹ پر حملہ، 9 اہلکار ہلاک

کابل: افغانستان کے صوبے لوگار کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کے حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگار میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس پر اہلکاروں نے بھی شدید مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پبلک اپ رائزنگ سیکیورٹی فورس کے 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حملہ آور جاتے ہوئے اپنے ہمراہ سرکاری اسلحہ اور ایک گاڑی بھی لے گئے جب کہ دو اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی بھی اطلاع ہے۔ لوگار کے گورنر کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

طالبان نے حکومت کی جانب سے لوگار حملے کی ذمہ داری عائد کرنے پر الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں جو تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں جب کہ کابل سمیت کئی شہروں میں مسلح کارروائیاں جاری ہیں جس میں رواں برس 72 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی دھمکیوں سے پالیسی تبدیل نہیں کریں گے،امریکا

Related Posts