پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں 70 سالہ امام مسجد نے 10 سالہ بچی سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کی ایک مسجد میں پیش آیا جہاں 10 سالہ معصوم بچی امام مسجد کے پاس قرآنِ پاک پڑھنے مسجد میں آیا کرتی تھی۔ امام مسجد نے بچی کو قرآنِ پاک پڑھانے کے بہانے سے مسجد سے ملحقہ کمرے میں بلا لیا جہاں بچی سے جنسی زیادتی ہوئی۔
بچی کی چیخ پکار سن کر اہلِ محلہ جمع ہو گئے اور دروازہ توڑ کر بچی کو باہر نکالا گیا۔ بچی کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ طبی امداد کیلئے بچی کو اوکاڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی جس پر پولیس نے امام مسجد کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
امام مسجد کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ امام مسجد نے قرآن کے نام پر بچی سے جنسی زیادتی کا گھناؤنا جرم کیا۔ ملزم کو جلد انصاف کے حصول کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کی گھناؤنی کوشش، مقدمہ درج