چیچہ وطنی میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، 5 افراد ہلاک، 3 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے
نمل یونیورسٹی کے باہر دو گروپوں کے جھگڑے میں ایک نوجوان قتل، 5زخمی ہوگئے

چیچہ وطنی : معمولی تلخ کلامی پر ہونیوالے جھگڑے میں  چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 108بارہ ایل میں فائرنگ کے واقعہ میں 5 افراد ہلاک ، تین زخمی ہو گئے ۔

معمولی تلخ کلامی پر چار افراد نے گھر میں گھس کر ثاقب نامی نوجوان کو گولیاں ماردیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ سے 4 افراد مارے گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔

حملہ آواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا نوجوان ثاقب جٹ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،جاں بحق ہونیوالوں میں محمد اصغر ، محمد حسن ، بنٹو، محمد ظہیر اور ثاقب جٹ شامل ہیں ۔ ریسکیو 1122کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:نوکری کا جھانسہ دیکر 2ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

حملہ آوروں کا تعلق 110 بارہ ایل سے بتایا جا رہا ہے ،چیچہ وطنی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔

Related Posts