ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

کوئٹہ: ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز  ژوب سے 82 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

Related Posts