اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دن میں صرف 3 وقت گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات جاری کردیے ہیں، کھانے کے اوقات میں گھریلوصارفین کوگیس فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے،جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔
ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30سے دوپہر 2:00بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔
مزید پڑھیں: صارفین کو گیس صرف کھانا پکانے کیلئے ملے گی، شیڈول تیار