امریکہ میں قائم ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی بلند و بالا عمارات پر دہشت گردوں کے حملے کو آج 20 برس مکمل ہو گئے۔
سن 2001ء میں صبح کے وقت ایک مسافر بردار بوئنگ طیارہ امریکی شہر نیویارک میں قائم ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے 1 ٹاور سے جبکہ دوسرا اِسی خودکش حملے کے 18 منٹ بعد دوسرے ٹاور سے جا ٹکرایا۔ اس کے ہی 1 گھنٹے بعد امریکی محکمۂ دفاع (پنٹا گون) پر ایک جہاز گرایا گیا جس سے پنٹا گون میں جزوی تباہی ہوئی۔
عالمی سطح پر اِس واقعے کو نائن الیون کا نام دیا گیا جس کے نتیجے میں 2 ہزار 977 کے قریب افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد امریکا سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کو شک کی نظر سے دیکھا جانے لگا۔ امریکی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ نائن الیون کے بعد شروع کی۔
سن 2001ء میں جب ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ کیا گیا تو امریکا نے اس کا الزام القاعدہ اور اسامہ بن لادن پر عائد کیا اور القاعدہ کے مبینہ خاتمے اور اسامہ بن لادن کے قتل کے بعد امریکا نے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلائی ہیں۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں آج نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی