سانحۂ کارساز کو 14 سال مکمل، پیپلز پارٹی کا شہداء کو خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحۂ کارساز کو 14 سال مکمل، پیپلز پارٹی کا شہداء کو خراجِ تحسین
سانحۂ کارساز کو 14 سال مکمل، پیپلز پارٹی کا شہداء کو خراجِ تحسین

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحۂ کارساز کے 14 برس مکمل ہونے پر شہدائے کارساز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 18 اکتوبر 2007ء کو پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے استقبالیہ قافلے پر خود کش بم حملے ہوئے جن کے دوران کم و بیش 180 افراد نے جامِ شہادت نوش کیا، آج شہدائے کارساز کی قربانیاں یاد کی جائینگی۔

یہ بھی پڑھیں: 

کارساز حملہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، شیری رحمٰن

ڈاکٹر عشرت العباد کی سیاسی میدان میں واپسی کے امکانات روشن 

سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحۂ کارساز کے 14 برس کی تکمیل پر 180 شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  کہ شہداء نے جمہوریت کے استحکام کیلئے جو قربانی دی، وہ عظیم ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے حکومت کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

گزشتہ روز باغ جناح کراچی شہدائے کارساز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے جلسہ ہوا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ  عوام پوچھتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھرکہاں ہیں؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے،ہماری حکومت عوام دوست ہوگی،غریب نہیں بلکہ غربت کا خاتمہ کریں گے۔پیپلز پارٹی حکومت میں آنے کے پہلے روز تنخواہوں میں اضافہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رہے گا، بلاول بھٹو

Related Posts