کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 14 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 14 اہلکار کورونا وائرس کا شکار
کراچی میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 14 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

کراچی میں جے ایس ایم یو (جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی) کے عملے کے 14 اہلکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا جس سے وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے 14 اسٹاف ممبران کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد تمام افراد کو 14 روز کیلئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی تصدیق پر ردِ عمل دیتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کہا کہ ابھی کراچی سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔ یونیورسٹی کھولنے کے بعد تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل آئی بی اے کراچی کیمپس کے  طلباء کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد تدریسی عمل 2 روز کیلئے معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل ہی تدریسی عمل 6 ماہ بعد بحال کیا گیا تھا، تاہم آئی بی اے کراچی کیمپس کے 2 طلباء کا کورونا وائرس ٹیسٹ آج  مثبت آگیا جس پر تدریسی عمل معطل اور تعلیمی ادارہ بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی بی اے کراچی کیمپس کے طلباء میں کورونا وائرس کی تصدیق

Related Posts