رنگا رنگ میٹ گالا 2021 کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل میمز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

13 hilarious memes that perfectly represent glamorous Met Gala 2021

فیشن کی سب سے بڑی تقاریب میں سے ایک یعنی نیو یارک کے ’میٹ گالا‘ میں دنیا کے معروف ترین فنکار نظر آئے، مگر اس تقریب کو دیکھنے والے کے نزدیک بظاہر فنکاروں سے زیادہ ا ُن کے اچھوتے اور منفرد انداز کے ملبوسات زیر بحث آئے۔

اس تقریب کا مقصد ’میٹرو پولیٹن میوزیم آف آرٹس کاسٹوم انسٹیٹیوٹ‘ کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔ گذشتہ سال یہ تقریب کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

یہاں مدعو کیے گئے مہمانوں کے لیے کووڈ 19 کے حفاظتی قواعد و ضوابط کی پابندی لازم تھی مگرفنکاروں نے اپنے فیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جبکہ میٹ گالا میں فنکاروں کے عجیب وغریب لباس کی وجہ سے سوشل صارفین نے میمز کی بھرمار کردی ہے۔

 

Related Posts