اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے 10 لاکھ افراد نے ویکسین لگوا لی جس کی تصدیق وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اب تک 10 لاکھ افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جبکہ گزشتہ روز 76 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی۔
وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اب تک کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 20 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے جن میں 6 لاکھ ہیلتھ کیئر ورکرز اور 50 سال سے زائد العمر 14 لاکھ سے زائد عمر کے افراد شامل ہیں۔
Total vaccinations carried out so far crossed 1 million. More than 76 thousand vaccinations were carried out yesterday. Total number of people registered so far is now over 2 million. 600k health care workers and more than 1.4 million 50 plus. Please register if u are 50 plus.
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 6, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کا مثبت اثر ظاہر ہورہا ہے، کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔
ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر پابندیاں اور لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد ہوا جس کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیز کے تحت پابندیوں کا مثبت اثر ظاہر ہورہا ہے۔اسد عمر