100 پاکستانی پرکشش افراد کی فہرست میں زلفی بخاری واحد سیاستدان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

100 پاکستانی پرکشش افراد کی فہرست میں زلفی بخاری واحد سیاستدان
100 پاکستانی پرکشش افراد کی فہرست میں زلفی بخاری واحد سیاستدان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی اور برطانوی نژاد کاروباری شخص زلفی بخاری ملک کے 100 پرکشش افراد میں شامل واحد سیاستدان ہیں۔

ملٹی نیشنل پاکستانی فیشن میگزین‘ہیلو‘ نے زلفی بخاری کو اپنی سالانہ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

سال کے اختتام پر ہیلو میگزین فیشن، شوبز، ٹی وی، ماڈلنگ، سیاست اور دیگر شعبوں منفردخدمات سر انجام دینے والے 100 بہترین افراد کو پرکشش افراد کی فہرست میں شامل کرتا ہے۔جس میں زلفی بخاری بھی شامل ہوگئے ہیں۔

فیشن میگزین کی جانب سے سال 2020 کی جاری کردہ‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں 40 سالہ زلفی بخاری پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں۔قابل غور بات یہ ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام متحرک خواتین سیاستدانوں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان میں دیکھا جائے تو زیادہ تر میڈیا پر عمران خان، زرتاج گل اور شیخ رشید جیسے کابینہ ارکان مشہور رہتے ہیں جب کہ اس سال مریم نواز، بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری کے بھی میڈیا اور سوشل میڈیا پر چرچے رہے۔کیونکہ اسی سال بختاور بھٹو زرداری کی منگنی بھی منعقد ہوئی۔ مگراس کے باوجود وہ میگزین کی‘100 پرکشش افراد‘ کی فہرست میں جگہ نہیں بنا سکیں۔

اس سال میگزین کی فہرست میں شامل زیادہ تر افراد کا تعلق شوبز سے ہے اور مجموعی طور پر 100 میں سے 90 افراد کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔اس سال پرکشش افراد کی فہرست میں واحد گلوکار عاطف اسلم بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جبکہ اس کے علاوہ اس سال کی پرکشش افراد کی فہرست میں ترک اداکار انگین التان دوزیتان اور ایسرا بلگچ بھی شامل ہیں، جنہوں نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور ڈرامے نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

جبکہ اس کے علاوہ اس سال جاری کی گئی فہرست میں عائزہ خان، حرا مانی، ہمایوں سعید، یمنیٰ زیدی، سجل علی، سونیا حسین، ثروت گیلانی، اقرا عزیز، ہانیہ عامر اور دیگر اداکار و اداکارائیں شامل ہیں۔

Related Posts