کراچی: ہالی ووڈ فلم پروڈیوسرزوہیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری غیرمعمولی ٹیلنٹ سے بھری ہوئی ہے ،پاکستانی ٹیلنٹ کو ہالی ووڈ فلم میں دیکھنا بہترین تجربہ ہو گا۔
زوہیر خان نے کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنی دستاویزی فلم کی میڈیا اسکریننگ کی۔ تقریب میں میڈیا شخصیات، فلمی نقاد، فنکاروں، گلوکاروں اور پریس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
موشن پکچر 2022 کے موسم گرما میں ریلیز کی جائے گی اور اسے DVD ریلیز کے علاوہ دنیا بھر کے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر SVOD، TVOD اور AVOD ریلیز ملے گی۔ موشن پکچر کا بنیادی تصور موشن پکچر انڈسٹری کے جوہر اور ہنر کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ کسی کو بھی ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کا حصہ بننے کی ترغیب دینا ہے۔
اس موشن پکچر کو امریکہ کی 6 ریاستوں میں نیویارک، اٹلانٹا، ٹیکساس، لاس اینجلس، نیو جرسی اور لوزیانا میں فلمایا گیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زوہیر خان نے کہا کہ پاکستان میں موشن پکچر کی نمائش کا مقصد اپنے ملک میں موشن پکچر کی نمائش کرنا ہے اور یہ بتانا ہے کہ ہالی ووڈ کے ساتھ ہاتھ ملانے اور بہترین موشن پکچر بنانے کا وقت آگیا ہے۔
مزید پڑھیں:عربی ٹک ٹاکر علیزے شاہ سے زیادہ خوبصوت ہے، سوشل میڈیا صارفین