زی ٹی ای نے دنیا کا پہلا 20 جی بی ریم والا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا ہے۔ ایکس ون 30 پہلا فون ہے جس میں 400 پی پی آئی انڈر اسکرین کیمرا فون نصب کیا گیا ہے۔
جولائی 2021 میں متعارف کرائے گئے ایکس ون 30 اسمارٹ فون انڈر ڈسپلے سیلفی کیمرا دیا گیا تھا۔ زی ٹی ای کا یہ دوسرا اسمارٹ فون ہے جس میں مذکورہ کیمرا ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔
زی ٹی ای ہی کے 2 فونز انڈر ڈسپلے کیمرا ٹیکنالوجی سے لیس عام صارفین کے لیے دستیاب ہیں اور کوئی اور کمپنی اب تک ایسا کوئی فون متعارف نہیں کرا سکی ہے۔
زی ٹی ای نے میموری فیوژن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 12 جی بی ریم کو 20 جی بی ریم میں تبدیل کردیا ہے۔ زی ٹی ای پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں فیوژن ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس وقت زیادہ تر فونز میں 12 جی بی ریم ہوتی ہے جو کچھ صارفین کے لیے کافی ثابت نہیں ہوتی، جس کے لیے میموری فیوژن ٹیکنالوجی ریم آپریشنز کے لیے ریم کی گنجائش بڑھا دیتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فون اور ایپس آپریشنز زیادہ ہموار طریقے سے کام کرنے لگتے ہیں۔ ایکس ون 30 فائیو جی میں 6.92 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فون انٹیلی جنٹ ڈسپلے آپٹمائزیشن اور انٹیلی جنٹ پکسل ان ہاسمنٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے جبکہ 3 منفرد پراسیسنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کیا گیا ہے۔
ڈسپلے کے اندر 16 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جس میں پکسل بننگ ٹیکنالوجی موجود ہے، ڈسپلے میں 7 لیئر پر مشتمل اسٹرکچر کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ کیمرا سنسر کو زیادہ روشنی مل سکے اور تصاویر کا معیار بہتر ہو۔
ایکسون 30 میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری 55 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ ٹرپل آئس کولنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ دیگر فیچرز میں بلیوٹوتھ 5.1، وائی فائی 6، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم قابل ذکر ہیں۔ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔
فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 682 سنسر پر مشتمل ہے، جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 5 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ کیمرا سیٹ اپ میں ڈوئل وے ویڈیو اسٹیبلائزیشن سپورٹ دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ فون فی الوقت صرف چین میں دستیاب ہے جس کی قیمت 2198 یوآن سے 3098 یوآن تک رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ریکارڈ