مہلک کورونا وائرس کا اثر مختلف ممالک پر مختلف ہوا ہے۔زرتاج گل وزیر کی وضاحت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کے لیے نقصان دہ ہیں،زرتاج گل
اسکن وائٹننگ کریمیں جلد اور صحت کے لیے نقصان دہ ہیں،زرتاج گل

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اپنے ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلک  کورونا وائرس کا اثرمختلف ممالک پر مختلف ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے اپنے ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر روز گھنٹوں ٹی وی چینلز پر لائیو آ کرکسی پرچی کے بغیر گفتگو کرتی ہوں۔

پیغام میں وزیرِمملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میں کہنا چاہتی تھی کہ وباءکااثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف ہوا ہے، تاہم میری بات کا وہ مطلب نہیں لیا گیا جو لیا جانا چاہئے تھا۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے تنقیدکرنے والے افراد پر طنز کرتے ہوئے  کہا کہ چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی سیاسی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں۔

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ اگر آپ اپنی سیاسی جماعتوں پر توجہ دیں تو شاید آپ کے حق میں بہتر ہو۔ میں تنقید سے گھبرانے کی بجائے مزید مضبوط ہوجاتی ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر کے مذکورہ بیان میں انہوں نے فرمایا تھا کہ کورونا وائرس کو کووِیڈ 19 اِس لیے کہا جاتا ہےکہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک پر کسی بھی طریقے سے نافذ کیے جاسکتے ہیں۔

بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تنقید کی۔ بعض نے کہاکہ زرتاج گل وزیرکو وزیرِمملکت کا عہدہ کس نے دیا؟ کچھ نے وضاحت کی کہ کووِیڈ19 کانام اسلیے دیا گیا کیونکہ یہ سن 2019ءمیں آیا تھا۔ 

Related Posts