سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے نشان پر لڑنے والا اِدھر سے اُدھر نہیں جاسکتا۔زرتاج گل وزیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے نشان پر لڑنے والا اِدھر سے اُدھر نہیں جاسکتا۔زرتاج گل وزیر
سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی کے نشان پر لڑنے والا اِدھر سے اُدھر نہیں جاسکتا۔زرتاج گل وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نشان پر لڑنے والا کوئی امیدوار سینیٹ انتخابات کے دوران اِدھر سے اُدھر نہیں جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ہر ذلت کا طوق اپنے گلے میں ڈالا ہوا ہے، ہارنا ہی ہے تو وقار سے ہاریں۔

گفتگو کے دوران وزیرِ مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے نے ووٹ کی بجائے نوٹ کو عزت دی۔ ہم ہمیشہ سے وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جیت کیلئے پر امید ہیں اور جیت ہماری ہوگی۔

وفاقی وزیر زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت کے حوالے سے پر امید ہیں اور جیت ہماری ہی ہوگی۔ ڈاکو اور چور وکٹری کا نشان بنا کر آتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سید حیدر گیلانی کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت فوری طور پر ختم کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل حلیم عادل کی گرفتاری پربرہم، سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ

Related Posts