ڈرامہ سیریل اعتبار کی اداکارہ زرنش خان جنت میں گھر بنانے کیلئے پر امید

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل اعتبار کی اداکارہ زرنش خان جنت میں گھر بنانے کیلئے پر امید
ڈرامہ سیریل اعتبار کی اداکارہ زرنش خان جنت میں گھر بنانے کیلئے پر امید

ٹی وی سیریل اعتبار کی فنکارہ طویل دورے کیلئے ترکی پہنچ گئیں، زرنش خان شوبز انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد جنت الفردوس میں گھر بنانے کیلئے بھی پر امید ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلمان قوم یومِ آخرت اور جنت اور دوزخ پر ایمان رکھتی ہے۔ اسلام پر یقین رکھنے والی اداکارہ زرنش خان کا کہنا ہے کہ اگر یہ دنیا اتنی پیاری ہے تو جنت کیسی ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں:

عامر لیاقت کو تیسری اہلیہ کی طرف سے چوتھی شادی کی اجازت

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ زرنش خان نے ترکی میں سیر سپاٹوں کے دوران کھینچی گئی مختلف تصاویر شیئر کیں۔ اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ جنت دیکھنے کو ملے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ زرنش خان نے ترکی کے خوبصورت مقامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا اتنی پیاری ہے تو جنت کیسی ہوگی؟ امید ہے اگر دیکھنے کو ملے تو، میرا مطلب ہے کہ ان شاء اللہ (دیکھنے کو ملے گی)۔ 

واضح رہے کہ زرنش خان نہ صرف اداکاری کے میدان میں کارنامے سرانجام دیتے ہوئے متعدد ٹی وی سیریلز کا حصہ بنیں بلکہ مختلف تقریبات میں رقص کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر ڈالتی رہتی ہیں۔

زرنش خان نے یہ دل میرا، محبت نہ کریو، جو تو چاہے، عشق زہے نصیب، استانی جی، دے اجازت، اس چاند پہ داغ نہیں، سن یارا، من چاہی، خوبصورت اور لاج سمیت متعدد ٹی وی سیریلز میں اداکاری کی ہے۔ 

Related Posts