گراؤنڈ میں نازیبا حرکت‘ پشاور زلمی نے یاسر شاہ اور حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گراؤنڈ میں نازیبا حرکت‘ پشاور زلمی نے یاسر شاہ اور حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
گراؤنڈ میں نازیبا حرکت‘ پشاور زلمی نے یاسر شاہ اور حسن علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی موجود گی میں نازیبا حرکات کرنے پر پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے یاسر شاہ اور حسن علی کی سرزنش کردی۔

محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کرکٹرز کو بلا کر دونوں کو سمجھایا‘ جس پر دونوں کرکٹرز نے شرمندگی کا اظہار کیا اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں اس طرح کی حرکت قابل قبول نہیں بلکہ شرمندگی کا باعث ہے۔

دونوں کرکٹرز نے کہا کہ اب ہم کھیل پر توجہ دیں گے اور آئندہ ایسی حرکت نہیں ہوگی اور شرمندگی کا اظہار کیا۔

مذکورہ دونوں کھلاڑیوں کیا سزا دی جائے اس کے جواب میں محمد اکرم کا کہنا تھا کہ کچھ باتیں عوام میں لانے والی نہیں ہوتیں‘ دونوں کو اچھی طرح سمجھا دیا گیا ہے۔

Related Posts